• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سال سے معیشت کی بہتری کا جھوٹ بولا جا رہا ہے، سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ(فائل فوٹو)۔
 سلمان اکرم راجہ(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تین سال سے معیشت کی بہتری کا جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ 

لاہور میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور لوگ بےروزگار ہو رہے ہیں، سرمایہ کار پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ 

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی قانون نہیں ہے، نہ ووٹ کی عزت ہے۔ پنجاب کے ارکان ہر قسم کی فسطائیت کے باوجود اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ راجہ ناصر عباس نے بھی کہا ہے بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے کر آگے بڑھائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید