• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان ’چندرا‘ کل برطانیہ سے ٹکرائے گا

برطانیہ سے کل ٹکرانے والا طوفان ’چندرا‘ اپنے ساتھ تیز ہوائیں اور بارش لے کر آئے گا۔ 

برطانیہ کو ایک کے بعد ایک طوفان کا سامنا ہے، ’چندرا‘رواں سال برطانیہ سے ٹکرانے والا تیسرا طوفان ہوگا۔ 

طوفان ’چندرا‘ کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں نظام زندگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 

شمالی آئرلینڈ، جنوب مغربی انگلینڈ، جنوب مشرقی انگلینڈ اور ویلز میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز ہواؤں سے عمارتوں کو نقصان پہنچے، درختوں کے گرنے اور بجلی جانے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید