• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا، اراکین اسمبلی اور لیڈروں کی سیکیورٹی اچانک واپس لے لی گئی۔

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی کی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی بھی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کے وزرا، اراکین اسمبلی اور لیڈروں کو سیکیورٹی ہٹائے جانے پر تشویش ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیوایم کے وزرا اور اراکین اسمبلی نے سانحہ گل پلازہ کے بعد حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں ایم کیو ایم رہنماؤں نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید