ڈائریکٹر شامی کیمپ کی طرف سے داعش سے منسلک خواتین اور بچوں کو خاموشی کے ساتھ برطانیہ سے واپس بھجوائے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کیمپ ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کے کیمپوں سے کم از کم چھ خواتین اور نو بچوں کو واپس برطانیہ بھیجا گیا مگر برطانوی حکومت نے انہیں اس خدشے کی بنا پر واپس کر دیا ہے کہ ایس ڈی ایف کی نگرانی میں رہنے والے مذکورہ افراد شدت پسند تنظیم داعش کے فرار قیدی ہو سکتے ہیں۔
مذکورہ قیدیوں کو برطانیہ سے شام جانے اور داعش میں شمولیت کی پاداش پر اپنی شہریت گنوانے والی شمیمہ بیگم کے ساتھ رکھا گیا تھا۔
شمیمہ بیگم عالمی سطح پر اپنی برطانوی شہریت کی بحالی کیلئے طویل عرصہ سے جدوجہد کر رہی ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایس ڈی ایف عراقی سرحد کے قریب واقع الروز کیمپ کے کنٹرول میں ہے جہاں آئی ایس آئی ایس کے پسپا ہونے کے بعد شمیمہ بیگم سمیت دیگر خواتین اور بچوں کو رکھا گیا ہے۔
دوسری طرف مذکورہ افراد کی برطانوی واپسی کے حوالے سے کوئی پالیسی تبدیلی سامنے نہیں آئی۔
واپس جانے والی چند خواتین کو کیس کی بنیاد پر واپس جانے کی اجازت ملی جنہیں برطانیہ کو واپس کیا گیا، ان میں زیادہ تر وہ خواتین تھیں جو شام منتقلی کے وقت صرف بچے تھے۔