• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر نیویارک ظہران ممدانی کا امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ فورس ختم کرنے کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی شہر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) فورس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ظہران ممدانی نے کہا کہ آئی سی ای نے دن دیہاڑے رینی گڈ کو قتل کیا۔ 3 ہفتوں سے بھی کم عرصے کے بعد انہوں نے ایلکس پریٹی کو 10 گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔


ان کا کہنا تھا کہ ہر روز ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ اپنی گاڑیوں، گھروں اور اپنی زندگیوں سے محرو م ہو رہے ہیں۔

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ ہم خود کو اس ظلم سے دور دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے، آئس کو ختم کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید