• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکاٹ لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکاٹ لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے ورلڈ کپ میں شمولیت سے انکار کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت رچی برینگٹن کریں گے۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 7 فروری کو پہلا میچ کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

اسکاٹ لینڈ گروپ سی میں انگلینڈ، اٹلی، نیپال اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ شامل ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید