بنگلادیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام بنگلادیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کردیا۔
بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بھارت میں کسی بنگلادیشی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی۔
چیئرمین میڈیا کمیٹی بی سی بی امزاد حسین نے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے 130 سے 150 صحافیوں نے ایکریڈیشن کے لیے اپلائی کیا تھا۔
امزاد حسین نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے بنگلا دیش کے تمام صحافیوں کے ایکریڈیشن مسترد کردیے گئے ہیں، کئی ایسے صحافی ہیں جن کی ایکریڈیشن ہو چکی تھی مگر بعد میں مسترد کی گئی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ٹیم نہ بھی کھیلے تو آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو ایکریڈیشن دیتی ہے، اس حوالے سے بنگلادیشی اسپورٹس صحافیوں کی تنظیموں نے جلد لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔