• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی، وزیر داخلہ سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن افراد کو قانون اور سیکیورٹی کے پیش نظر سیکیورٹی دی گئی ہے وہ فراہم کی جارہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول اسلام آباد میں ہیں، کسی بھی شخص کو دی گئی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے وفاقی وزراء مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر خالد مقبول کی سیکیورٹی واپس لینے پر لاعلمی کا اظہار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کل رات سے اسلام آباد میں ہیں، دونوں وزراء کو تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر سیکیورٹی دی ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر صحت اور رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کئی ایم کیو ایم رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لینے کی تصدیق کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید