• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے کئی ممالک میں سردی، آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں

آسٹریلوی میڈیا
آسٹریلوی میڈیا

دنیا کے بیشتر ممالک سردی جبکہ آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں درجہ حرارت تقریباً 49 ڈگری تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں گرم ترین دن رہا، درجہ حرارت 48 اعشاریہ 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری طرف نیو ساوتھ ویلز، کوئنز لینڈ، تسمانیہ سمیت دیگر ریاستوں میں بھی کل تک کے لیے ہیٹ ویو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

میلبرن میں 37 اعشاریہ 8 ڈگری کی گرمی کے بعد آسٹریلین اوپن کے میچز کے لیے ٹینس ارینا کی چھتیں بند کر دی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی کورٹس کے باہر کھلاڑیوں کی پریکٹس اور کھیل کی دیگر سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

گرمی کی شدید لہر کے باعث جنوب مشرقی علاقوں کے جنگلات میں آگ کا خطرہ ہے، فائر ڈینجر وارننگز بھی جاری کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید