ماڑی انرجی لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دریافت کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈیڑہ بگٹی کے کلچاس ساؤتھ بلاک کے تبری ون کنویں میں گیس دریافت ہوئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے ذخائر کنویں کی 7 ہزار 170 فٹ گہرائی میں ملے ہیں۔
ابتدائی نتائج میں کنویں سے یومیہ 6.5 سے 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک گیس کا بہاؤ ریکارڈ ہوا ہے۔