مریدکے کے نواحی گاؤں لانمبڑے میں چور ٹرانسفارمر اتارتے ہوئے کرنٹ سے جھلس کر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کٹھیالہ ورکاں کے قریب چوروں نے ڈیرہ داروں کے جاگنے پر فائرنگ بھی، فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سامان اور ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
دوسری جانب نارنگ منڈی شیخوپورہ میں ٹرانسفارمر چور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 200 کے وی اور 100 کے وی کے 2 ٹرانسفارمر ٹرک میں لوڈ کیے جارہے تھے، ٹرک اور دونوں ٹرانسفارمر قبضے میں لے کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کارروائی شہریوں کی اطلاع پر کی گئی۔