کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے راہ گیر بچہ جاں بحق ہو گیا۔
حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے 28 دنوں میں ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 سے زائد ہو گئی ہے۔