• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کیخلاف درخواست، پی ٹی اے، وزارتِ قانون و انصاف کو نوٹسز جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران تمام فریقین کو 10 فروری تک شق وار جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی اے، وزارتِ قانون و انصاف سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے، تمام فریقین جواب جمع کروائیں، یہ حکومت کا پالیسی میٹر بھی ہونا چاہیے، پی ٹی اے سمیت تمام فریقین 10 فروری کو شق وار جواب جمع کروائیں۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما پر منفی اثرات ڈال رہا ہے، ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے، سوشل میڈیا کا استعمال کمسن بچوں کی نفسیات پر برا اثرات ڈالتا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید