• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء یونین کی بحالی کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی۔

عدالت نے درخواست گزار کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہائی کورٹ کے کلینک میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ طلبہ یونین کی بحالی کیوں چاہتے ہیں؟ تعلیم پہلے ہی تباہ ہے، آپ اور کیوں برباد کرنا چاہتے ہیں؟

عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ بتائیں طلبہ یونین کا کیا مقصد اور فائدہ ہے؟

اس پر درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یونین کا مقصد طلباء کو پالیسی سازی میں نمائندگی فراہم کرنا ہے۔

عدالت نے کہا کہ کیا اسی طرح جس طرح فیکٹریوں میں یونین ہوتی ہے، کیا طلباء وائس چانسلرز کو دھمکانا چاہتے ہیں؟

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کی موجودہ حیثیت کیا ہے؟ کیا وہ ابھی بھی طالب علم ہیں؟

قومی خبریں سے مزید