بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچادیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل پہنچائے گئے سامان میں کپڑے، فروٹ، ٹوٹھ برش، کھانے کی پلیٹس اور ایک ٹرے شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کےلیے سامان اُن کے وکیل رائے سلمان کھرل نے اڈیالہ جیل پہنچایا، جو جیل انتظامیہ نے وصول کرلیا ہے۔