• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حویلی لکھا: شادی میں بلند آواز میوزک اور اسلحے کی نمائش پر دولہا پر مقدمہ درج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حویلی لکھا میں شادی میں بلند آواز میوزک بجانے اور اسلحے کی نمائش پر دولہا کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی رپورٹ پر پولیس نے کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی آر ضلع اوکاڑہ میں درج کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دولہا وقاص رحمانی اور اعجاز احمد رحمانی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید