• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن نے ایم کیو ایم قیادت کو چیلنج دیدیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی قیادت کی چیلنج دے دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے مطالبے پر اگر واقعی سنجیدہ ہے تو مرکزی حکومت کو الٹی میٹم دے اور وزارتوں سے مستعفی ہوجائے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ بلیک میلنگ کی سیاست کرتی ہے، پیپلز پارٹی کے دور میں پیٹرول پر 1 روپیہ بڑھنے پر انہوں نے استعفیٰ دیا اوراب پیٹرول 100 روپے بڑھ چکے ہیں مگر کوئی سوال نہیں کرتے۔

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ کہہ چکے کہ ضرورت محسوس ہوئی تو جوڈیشل کمیشن ضرور بنے گا، انکوائری رپورٹ میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی۔

ایم کیو ایم سیاست کرے، بلیک میلنگ نہ کرے، اس موقع پر شرجیل میمن نے یونیورسٹی اور صفورا روڈ مارچ تک مکمل ہونے کی خوشخبری سنائی۔

قومی خبریں سے مزید