• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کو اسپتال لے جانے کی خبر پر اہلِ خانہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے: بیرسٹر گوہر

آج تک یہ نہیں بتایا جا رہا کہ کس بیماری کی وجہ سے لایا گیا، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل
آج تک یہ نہیں بتایا جا رہا کہ کس بیماری کی وجہ سے لایا گیا، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک خبر آئی کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لایا گیا اور پھر جیل لے گئے، اس سے پارٹی اور فیملی میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

اسلام آباد می اپوزیشن اتحاد اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج تک یہ نہیں بتایا جا رہا کہ کس بیماری کی وجہ سے لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری آخری ملاقات 20 دسمبر کو ہوئی تھی، آج تک ہمیں ملاقات کرنے کےلیے نہیں کہا گیا۔ ہم نے پٹیشن بھی دائر کی لیکن ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس کی ہم شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ آج نہیں تو کل ملاقات کروائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید