معروف پاکستانی کامیڈین علی گل پیر نے اداکارہ صبا فیصل کے سسرال سے متعلق بیان پر ایک مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی۔
علی گل پیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مضحکہ خیز انداز میں ایک فرماں بردار بیوی اور بہو بنے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں صبا فیصل کا سسرال کے بارے میں دیا گیا بیان سنا جا سکتا ہے جو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا تھا۔
علی گل پیر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ بیوی بننے کے لیے زبردست تجاویز۔
ان کی اس مزاحیہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے جب کہ صارفین کی جانب سے صبا فیصل کو ان کے غیر منطقی تبصرے اور خود ہی اپنی تعریف کرنے پر ٹرول بھی کیا جا رہا ہے۔