کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس میں متعدد گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کی۔
عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر متعدد گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے اگلی سماعت پر تمام گواہان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے وکیل شرافت نے وکالت نامہ واپس لے لیا۔ شاہد حسین جسرا نے مدعی مقدمہ کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔
مدعی مقدمہ سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔
ملزمہ صومیہ عاصم کے خلاف تھانہ ہمک میں مقدمہ درج ہے۔