• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی کیوبا کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک پر نئے ٹیرف کی دھمکی

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈٖیا
فوٹو: بشکریہ امریکی میڈٖیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک پر نئے ٹیرف کی دھمکی دے دی۔

اس سلسلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں جس میں کیوبا کو تیل فراہم کرنے والے ممالک کے سامان پر ٹیرف لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق قومی ہنگامی اعلان کے تحت جاری کیے گئے ایگزیکٹو آرڈر میں کسی بھی ٹیرف کی شرح کی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی ملک کا ذکر کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں روس، حماس اور حزب اللّٰہ کے ساتھ کیوبا کی حکومت کے مبینہ تعلقات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ تعلقات امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے ایک غیر معمولی خطرہ ہیں، اس لیے امریکی شہریوں اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے فوری ردعمل کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار کیوبا کے خلاف کارروائی کرنے اور اس کی قیادت پر شدید دباؤ ڈالنے کی بات کی ہے۔

گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کیوبا بہت جلد ناکام ہوجائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید