آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پیٹ کمنز انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوئے، ان کی جگہ بین ڈار شیوس کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔