ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران منصفانہ اور متوازن جوہری معاہدے کے لیے تیار ہے جس میں جوہری ہتھیاروں کی ممانعت اور پابندیوں کے خاتمےکی ضمانت ہونی چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ میری ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیرِخارجہ حاقان فیدان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ایران ترکیہ دو طرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر بات چیت ہوئی۔
ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کرنے پر ترکیہ اور برادر ہمسایہ ممالک کے شکر گزار ہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم کسی بھی غیر قانونی جارحیت روکنے کے لیے علاقائی ممالک سےتعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔