• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے امریکا سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی ہے: عباس عراقچی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ان کا امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ثالثی کرنے والے ممالک سے رابطے میں ہے جو مشاورت کر رہے ہیں۔

دوسری طرف ایران نے آبنائے ہرمز میں مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کریں گے۔

علاوہ ازیں ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید