• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی بندرگاہ بندر عباس میں واقع رہائشی عمارت میں دھماکا

تصویر، ایکس
تصویر، ایکس

ایرانی بندرگاہ بندر عباس کے قریب رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا بندرگاہ بندر عباس کے جنوبی حصے میں واقع رہائشی عمارت میں ہوا۔

ایرانی فائر بریگیڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت سے تمام رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے دھماکے کی ویڈیوز بھی شیئرز کی ہیں اور ساتھ ہی دھماکے میں پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر کو ہدف بنانے کی تردید کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کی دوپہر میں ہونے والے دھماکے سے رہائشی عمارت کی کئی منزلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ایک کار اچھل کر دوسری طرف جا گری۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق بندر عباس میں ہونے والے دھماکے کی وجوہات کا ابھی تعین  نہیں ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید