لاہور میں بسنت کےلیے کل سے پتنگوں اور ڈور کی فروخت شروع ہوگی، اب تک 2246 ٹریڈرز کو پتنگوں اور ڈور فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت کےلیے مجموعی طور پر 2504 درخواستیں موصول ہوئیں، 95 درخواستیں مسترد جبکہ 163 ٹریڈرز کی رجسٹریشن کاعمل جاری ہے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت کے ٹریڈرز کی رجسٹریشن کا عمل 8 فروری تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب بسنت کی تیاریوں اور دیگر اقدامات کے باعث لاہور کے انتظامی افسران کی کل کی چھٹی ختم کردی گئی ہے۔
کمشنر لاہور مریم خان کا کہنا ہے کہ کل چھٹی کے روز تمام اسسٹنٹ کمشنرز و متعلقہ محکمے فیلڈ میں ہوں گے، شہر میں بسنت قوانین نفاذ کیلئے تمام انتظامی افسران فیلڈ میں رہیں گے۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں قائم بسنت کیمپس سے آگاہی اور سیفٹی راڈز لگانے کی مہم جاری رہے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو آگاہی دے کر ان کی معاونت حاصل کریں، بسنت کو محفوظ بنائیں۔