لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور میں کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025کے تحت بسنت میلے کے محفوظ انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا اہم فیصلہ۔ ڈی سی لاہور نے پنجاب سے باہر سے سامان لانے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے واضح کیا کہ صرف رجسٹرڈ تاجر ای بیز پورٹل سے ٹرانسپورٹیشن پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔