یوکرین تنازع پر بات چیت کے لیے امریکی اور روسی حکام نے ملاقات کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی روسی نمائندے سے میامی میں ملاقات کی۔
اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ روس کے خصوصی نمائندے کِرل دمیتریف سے یوکرین پر تعمیری ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر بھی موجود تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی ثالثی میں روس یوکرین مذاکرات کا اگلا دور کل ابوظبی میں متوقع ہے۔