• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ: ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح

محمد آصف - فوٹو: فائل
محمد آصف - فوٹو: فائل

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی جبکہ رانا عرفان نے بھی ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں 43 کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے جاری ہیں۔ ایونٹ کے دوسرے دن پاکستان کے قومی چیمپئن محمد آصف نے بحرین کے ہشام الساقر کو باآسانی 0-4 کے فریمز سے شکست دے کر لگا تار دوسری فتح اپنے نام کی۔ 

ان کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 16-102، 44-76، 07-73 اور 0-100 رہا، انہوں نے 56 کا عمدہ بریک بھی کھیلا۔

قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے رنرز اپ رانا عرفان محمود نے تائیوان کے لین شو ہنگ کو 1-4 سے ہرا دیا۔ ان کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 01-68، 18-83، 62-32، 26-79 اور 10-79 رہا۔

چیمپئن شپ میں 43 کھلاڑیوں کو 11 گروپس میں تقسیم کیا گیا، راؤنڈ میچز کے بعد ہر گروپ سے دو کیوئسٹ لاسٹ 22 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ 

راؤنڈ رابن کے بعد بہترین گروپس کے فاتح پری کوارٹر فائنل کھیلیں گے اور دیگر 12 کھلاڑی لاسٹ 22 کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید