لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی بجٹ 2026 سے ممبئی اسٹاک مارکیٹ کو شدید جھٹکا ، 7 سالوں میں بدترین بجٹٹ،سرمایہ کاروں کے تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ممبئی اسٹاک مارکیٹ نے یونین بجٹ 2026-27پر شدید منفی ردعمل دیا۔ اتوار کو ہونے والے خصوصی ٹریڈنگ سیشن میں بینچ مارک انڈیکس میں1,547پوائنٹس کی تاریخی مندی دیکھی گئی جو گزشتہ سات سالوں میں بجٹ کے دن کی سب سے بڑی کمی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران اتار چڑھاؤ انتہائی شدید رہا۔