فٹ بال ورلڈ کپ میں اٹلی کے مسلسل تیسری مرتبہ نہ پہنچنے پر بڑا استعفیٰ سامنے آگیا۔
اٹلی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ گیبرئیل گریوینا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
4 مرتبہ ورلڈ کپ کا اعزاز حاصل کرنے والی اٹلی کی ٹیم کو بوسنیا نے پلے آف فائنل میں شکست دے کر کو ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کیا تھا اور اٹلی مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈ کپ تک رسائی میں ناکام رہا۔
اس بڑی ناکامی کے بعد ٹیم کے سابق گول کیپر بفون ، جو فٹبال ٹیم کے ساتھ وفد کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے، مستعفی ہو گئے۔
اس کے بعد اٹلی کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ گیبریل گریوینا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بفون اٹلی کی 2006ء ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، ان کا کہنا ہے کہ بنیادی مقصد اٹلی کو ورلڈ کپ میں واپس لانا تھا جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔