• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا عمرہ انتظامات کا نظام بہتر بنانے کیلئے سخت فیصلہ

جدہ (شاہدنعیم) عمرہ انتظامات کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے سعودی عرب نے بڑا اور سخت فیصلہ کر لیا جس کے تحت غیر ملکی سطح پر کام کرنے والی سیکڑوں ٹریول ایجنسیوں کے ساتھ معاہدوں پر نظرِ ثانی شروع کر دی گئی ہے۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی کہ عمرہ کے شعبے میں کام کرنے والی تقریباً 5800 ایجنسیوں میں سے، 1800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیوں کے ساتھ جاری معاہدے معطل کر دیئے ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ فیصلہ باقاعدہ دورانیہ جاتی جائزے کے نتائج اور ان ایجنسیوں کی کارکردگی میں پائی جانے والی کوتاہیوں اور خدمات کے معیار میں کمی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ متعلقہ ایجنسیوں کو اپنی صورتحال درست کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید