• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سہیل آفریدی ملاقات، امیر مقام نے احوال بتا دیا

وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام نے آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی ہوئی ملاقات کا احوال بتا دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیرِاعظم نے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

امیر مقام نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے واضح کیا کہ ملک اور اداروں کے لیے اکھٹے چلنا ہو گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف ہمیں اب بھی اکھٹا ہونا ہو گا۔

امیر مقام نے بتایا ہے کہ وزیرِاعلیٰ نے مالی مسائل اور واجبات پر کھل کر بات کی، ملاقات میں سیکریٹری فنانس اور ایڈوائزر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج وفاق اور صوبے کے درمیان روابط اور این ایف سی کے ایشو پر بات ہوئی ہے۔

امیر مقام نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی معاملات پر کوئی بات نہ ہوئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ  کے پی کا جو حصہ ہے اسے ملنا چاہیے، خیبر پختون خوا کے عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اور کے پی حکومت جب ملاقات کرنا چاہے کرے، ملاقاتیں اور کوآرڈینشن ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید