• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کا اسکواڈ سری لنکا روانہ

تصویر، اسکرین گریب
تصویر، اسکرین گریب

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا اسکواڈ لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہو گیا۔

پاکستان کے کھلاڑی سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کریں گے، پاکستان ٹیم 4 فروری کو آئر لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

15 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 7 فروری کو پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ 10 فروری کو پاکستان کا میچ امریکا کے خلاف شیڈول ہے اور یاد رہے کہ پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

بعد ازاں پاکستان ٹیم 18 فروری کو گروپ کا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے تاہم بنگلادیش سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر پاکستانی ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترے گی اور مقابلے کا بائیکاٹ کرے گی۔

یاد رہے کہ اتوار کی شام وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ملاقات کی تھی جس کے بعد اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید