پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے بائیکاٹ کے فیصلے کی بھارتی سیاست میں بھی گونج سنائی دینے لگی۔
بھارتی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت کے میچ سے بائیکاٹ ویک اپ کال ہونی چاہیے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بنگلادیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمٰن کو کولکتہ ٹیم سے نہیں نکالا جانا چاہیے تھا۔
ششی تھرور کا کہنا ہے کہ کھیل کو سیاست کی نظر سے دیکھنا افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دیدی ہے تاہم بنگلادیش سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر پاکستانی ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترے گی اور مقابلے کا بائیکاٹ کرے گی۔
یاد رہے کہ اتوار کی شام وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ملاقات کی تھی جس کے بعد اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔