راولپنڈی پولیس نے مورگاہ کے علاقے میں خواتین پر خنجر سے حملوں کے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 41 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق مورگاہ کے علاقے میں خواتین پر خنجر سے حملہ کرنے والے ملزم کا خاکہ متاثرہ خواتین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے ۔خاکے میں ملزم کے سر پر رومال اور ہلکی مونچھیں دکھائی گئی ہیں۔
دوسری طرف ملزم کی گرفتاری کےلیے علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن میں 41 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کو کسی تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔