• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے سہیل آفریدی پر ابتداء میں ہی واضح کیا سیاسی امور پر بات نہیں ہوگی، رانا ثناء

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ شہبا زشریف نے ملاقات کے ابتداء میں ہی سہیل آفریدی پر واضح کردیا کہ سیاسی امور پر بات نہیں ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات بہت اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ملاقات کی ابتدا میں ہی واضح کردیا کہ سیاسی امور پر بات نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی نے وزیر اعظم کی باتوں کو بہت اچھے اور مثبت انداز میں لیا اور کہا کہ تیراہ کےلیے مختص کی گئی رقم میں وفاق بھی حصہ ڈالے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے احسن اقبال، سیکریٹری خزانہ سے کہا کہ اس مسئلے پر آج ہی بیٹھیں جبکہ سہیل آفریدی نے کہا آئندہ سیکیورٹی متعلق اجلاسوں میں آیا کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے بھی اس موقع پر وزیراعظم سے جیل میں بانی سے ملاقاتوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

سیاسی مشیر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد جو بیانیہ پیش کیا جاتا ہے، وہ ناقابل قبول ہے، اداروں سے متعلق جو بیانیہ یہ بناتے ہیں، انہیں اس سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہترین علاج فراہم کیا گیا، وہ بالکل صحت مند ہیں، اُن سے متعلق جو پروپیگنڈا کیا گیا وہ غلط ہے، 8 فروری کے بعد نئی تاریخ نہ آئی تو پھر ملاقات نہ ہونے کا جواز نہیں رہتا۔

قومی خبریں سے مزید