سکھر(بیورو رپورٹ)ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سکھر ریجن کے مختلف اضلاع میں لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بناکر دینے کیلئے 19اگست تک کا موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول جاری کردیاگیاہے۔ سکھر ضلع کے تعلقہ سکھر اور روہڑی کی یونین کونسل میں 8اگست سے19اگست تک موبائل وین نمبر 11موجود رہے گی۔ خیرپور ضلع میں تعلقہ خیرپور، کنگری اور کوٹدیجی کی یونین کونسل میں 19اگست تک وین نمبر14 موجود رہے گی جبکہ تعلقہ ٹھری میر واہ اور ناراکی یونین کونسل میں موبائل وین نمبر 19موجود رہے گی ، تعلقہ گمبٹ، سوبھودیرو اور کوٹڈیجی ضلع خیرپور میں موبائل وین نمبر21موجود رہے گی ۔ گھوٹکی ضلع کی این آر سی میرپور ماتھیلو میں موبائل وین نمبر 13اور این آر سی گھوٹکی میں موبائل وین نمبر 1 موجود رہے گی ۔نو شہرو فیروز ضلع کے تعلقہ بھریا اور تعلقہ نو شہرو فیروز میں موبائل وین نمبر 6 جبکہ تعلقہ خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی کی یونین کاؤنسلز میں ا19اگست تک موبائل وین نمبر24 موجودرہے گی۔ عوام الناس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنوانے یا تصحیح کے سلسلے میں مذکورہ بالا تاریخوں پر نادرا کی موبائل ٹیموں سے رابطے میں رہیں۔