ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت سے قبل ملزم عمر حیات کو مبینہ طور پر دھمکیاں دی گئیں۔
کمرہ عدالت سے مشتبہ لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے مشتبہ لڑکے کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
مشتبہ لڑکے نے کہا کہ میں جیل میں ملزم عمر حیات کے ساتھ تھا، میں نے ملنے آیا ہوں۔
جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے کہ پولیس اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھے۔
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن کے مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر راجا نوید کیانی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ تمام ثبوت عدالت میں جمع کروا دیے گئے ہیں۔
ملزم عمر حیات کے وکیل نے عدالت سے ملزم کی بیرک تبدیل کرنے کی استدعا کردی جس پر جج افضل مجوکا نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو اس حوالے سے احکامات جاری کرتا ہوں۔
عدالت نے ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔