واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں نایاب معدنیات کی تلاش، کان کنی اور پروسیسنگ پر دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے بھارت پر عائد ٹیرف 50 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹیرف میں کمی کا مقصد بھارت کو روس سے تیل خریدنے سے روکنا اور تجارتی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔
ڈیل کے تحت بھارت امریکا سے توانائی، کوئلہ، ٹیکنالوجی اور فارم مصنوعات خریدے گا۔