لاہور میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی سعدیہ کے والد ساجد حسین نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی تک کوئی رقم یا چیک نہیں ملا۔
متوفیہ کے والد ساجد حسین سے کمرۂ عدالت میں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو 1 کروڑ روپے کا چیک مل گیا ہے؟
ساجد حسین نے جواب دیا کہ ہمیں ابھی تک کوئی رقم یا چیک نہیں ملا۔
صحافی نے پھر ساجد حسین سے سوال کیا کہ کیا آپ معاملے کو صلح صفائی کی طرف لے کر جا رہے ہیں؟
جس پر ساجد حسین نے جواب دیا کہ ابھی ہم صدمے میں ہیں، مجھے آج پہلی بار عدالت نے بلوایا ہے، حاضر ہوا ہوں۔
واضح رہے کہ سانحہ بھاٹی گیٹ میں ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے کیس میں ضلع کچہری لاہور کے حکم پر متوفیہ سعدیہ کے والد ساجد اور شوہر مرتضیٰ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔