• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجیت سنگھ کے پلے بیک سنگنگ چھوڑنے پر لکی علی کا ردِعمل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

معروف بھارتی گلوکار لکی علی نے ساتھی گلوکار ارجیت سنگھ کے کیریئر کے عروج پر پلے بیک سنگنگ چھوڑنے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

لکی علی نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ ارجیت سنگھ کے اندر کچھ ایسا ضرور ہے جس نے انہیں پلے بیک سنگنگ چھوڑنے پر مجبور کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ارجیت سنگھ کے اس فیصلے کی وجہ سمجھنے کے لیے اس کی جگہ کھڑے ہو کر سوچنا  پڑے گا کہ وہ کیا محسوس کر رہا ہے۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ میں ارجیت سنگھ کے فیصلے سے پوری طرح متفق ہوں اور اس میں کوئی نقصان بھی نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اریجیت یقیناً آزاد اور ذاتی نوعیت کی موسیقی تحلیق کرتے رہیں گے، سبھی کو اپنا راستہ خود بنانا ہو گا جیسا کہ ہم نے بنایا ہے۔

واضح رہے کہ ارجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے تاکہ وہ آزاد اور ذاتی نوعیت کی موسیقی تخلیق کر سکیں۔

گلوکار کے مداحوں کا ماننا ہے کہ پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ اختتام نہیں بلکہ ارجیت سنگھ کے تخلیقی سفر کا ایک نیا آغاز ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید