نامور بھارتی اداکار ریتیک روشن اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے بڑے بیٹے ہریہان روشن نے بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے بجائے میوزک کو بطورِ کیریئر منتخب کرتے ہوئے اپنا پہلا انگریزی گانا ریلیز کردیا۔
ہریہان کا یہ قدم روشن خاندان کی دیرینہ میوزیکل لیگیسی (موسیقی کی روایت) کا تسلسل ہے، جس میں ان کے پردادا معروف موسیقار پردوش روشن اور ان کے دادا کے بھائی راجیش روشن شامل ہیں۔
والد ریتیک روشن نے بیٹے کے گانے 'This Heavenly Place' کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’تم بصیرت اور دانائی کے ساتھ پیدا ہوئے ہو، مجھے تمہاری صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔‘
والدہ سوزین خان نے جذباتی انداز میں ہریہان سے محبت کا اظہار کیا، جبکہ صبا آزاد، ارسلان گونی، راکیش روشن اور سنینا روشن نے بھی ہریہان کے پہلے گانے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔