• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت کش یونین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ایمپلائز ویلفیئر یونین کا پیر کو احتجاجی مظاہرے اور کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) محنت کش یونین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (سی بی اے ) اور میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین کی جانب سے انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کی مسلسل ہٹ دھرمی، وعدہ خلافیوں اور ملازمین کے معاشی استحصال کے خلاف9فروری بروز (سوموار) کو احتجاجی مظاہرہ اور کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے، یہ اعلان گزشتہ روز مطالبات کے حق میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا،جس میں محنت کش یونین کے جنرل سیکرٹری حماد افضل ڈوگر، میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین کے جنرل سیکرٹری رضوان بھٹہ، صدر اللہ دتہ لاہوری، صدر سمیع اللہ خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عامر اعوان، چیئرمین فرحان خان، آفس سیکرٹری ساجد کالو، ڈاکٹر مرتضیٰ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ، یونین رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور ٹھیکیداروں پر عائد ہوگی۔
ملتان سے مزید