ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان علماء کونسل ڈویژن و ضلع ملتان کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان علماء کونسل جنوبی پنجاب کے سرپرست صاحبزادہ علامہ انوارالحق مجاہد صدر پاکستان علماء کونسل ضلع ملتان نے کی، سیمینار سے ڈویژنل صدر مولانا عبدالمالک آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیری ہمارے بھائی ہیں، ہمیں جدا کرنے والے اپنی موت خود ہی مر جائینگے، صاحبزادہ علامہ انوارالحق مجاہد نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ ہے ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیمینار میں مولانا یعقوب شیخ، پروفیسر عبدالماجد وٹو، مولانا ابوبکر نقشبندی، قاری عمر عثمان مدنی، رانا قاری محمد صفدر، شبیر زرگر، قاری عبدالرشید، قاری ظفراللہ جمالی، قاری محمد امجد، حافظ قاسم نے شرکت کی۔