• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبر آف سمال ٹریڈرزکا گلشن مارکیٹ کے تاجروں سے اظہار یکجہتی

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی، چیئرمین احتشام الحق اور جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری نے پیرا فورس کی جانب سے مبینہ زیادتیوں کے خلاف گلشن مارکیٹ کے تاجروں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے 8 فروری کی ہڑتال کی مکمل حمایت اور بھرپور قیادت کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی، ہراساں کرنے یا بلاجواز کارروائی ناقابلِ قبول ہے۔ گلشن مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا اس نے تاجر برادری میں شدید تشویش اور اضطراب پیدا کیا ہے باوردی پیرا فورس اہلکاروں نے دکانوں کے اندر سے سامان اٹھایا جو سخت ذیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، انہیں تحفظ فراہم کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
ملتان سے مزید