ملتان( سٹاف رپورٹر )پتنگ کی ڈور پھر نے سے راہگیر زخمی ہوگیا ۔ممتاز آباد پولیس کو ریلوے فلائی اوور سے ریسکیو اہلکار نے اطلاع دی کہ راہگیر وسیم جارہا تھا جس کے ہونٹ پر پتنگ کی ڈور پھر گئی جس کی وجہ سے شہری زخمی ہوگیا طبی امداد دی گئی تاہم حالت ٹھیک تھی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم پتنگ باز کیخلاف کارروائی شروع کردی۔