ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے اپنے بیان میں کہا ہے موجودہ حکومت کے اقدامات زراعت کش ہے اور ملکی ترقی کیلئے زراعت کو اہم نہیں سمجھتی بلکہ حکومت کے تمام اقدامات زرعی شعبہ پر سختی اور نقصان کا سبب ہوتے ہیں 1985 کے بعد سے آج تک پنجاب حکومت نے زرعی پالیسی نہیں بنائی بلکہ زرعی شعبہ کو غیر اہم سمجھتے ہوئے کپاس کی کاشت کو نا ممکن بنایا اور کپاس کے علاقے میں گنا کاشت کو اہمیت دی ،کپاس کی کاشت سے ہر امیر اور غریب کو فائدہ ہوتا تھا اور کسان کی معیشت مضبوط ہوتی تھی اب پنجاب حکومت گندم کاشت میں روڑے اٹکاتی ہے اور مناسب معاوضہ نہیں دیتی جس سے کاشت کار کو سخت نقصان ہورہا ہے۔