• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کا اتوار کو شٹر ڈاؤن ہڑتال ، احتجاج کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیرا فورس کے مبینہ ناروا رویے، تاجروں کی تذلیل اور دکانوں سے سامان اٹھائے جانے کے خلاف انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان نے اتوار 8فروری(اتوار) کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، تاجروں نے واضح کیا ہے کہ اگر انہیں پیرا فورس کے مظالم سے تحفظ نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ ملتان سے بڑھا کر پورے جنوبی پنجاب تک پھیلا دیا جائے گا، یہ اعلان انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جو صدر چودھری محمد الیاس، جنرل سیکرٹری چودھری سلیم کمبوہ اور چیئرمین چودھری محمد کاشف کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں نے کہا کہ پیرا فورس کے اہلکاروں نے تاجروں کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے،8 فروری کو گلشن مارکیٹ مکمل طور پر بند رہے گی اور تمام تاجر سراپا احتجاج ہوں گے۔
ملتان سے مزید