• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ کروڑوں روپے ہتھیا کرملزم کے فرار ہونے کیخلاف متاثرہ تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر تاجروں سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے وصول کرنے اور مرکزی ملزم کے سعودی عرب فرار ہونے کے خلاف متاثرہ تاجروں نے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا،احتجاج میں شریک متاثرہ تاجروں نے الزام عائد کیا کہ بیٹری سروس سے وابستہ مالکان نے بیٹری اور فارماسیوٹیکل کاروبار میں سرمایہ کاری اور بیرون ملک مواقع کا جھانسہ دے کر مختلف تاجروں سے بھاری رقوم وصول کیں،مجموعی طور پر وصول کیے گئےتقریباً 20 کروڑ روپےلینے کے بعد مرکزی ملزم سعودی عرب فرار ہو گیا، احتجاج کے شرکاء نے خبردار کیا کہ اگر فوری انصاف اور مقدمہ درج نہ کیا گیا تو تاجر برادری احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گی اور بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو گی۔
ملتان سے مزید